Get Alerts

 پولیس کا پریس کلب کے اندر داخل ہونا درست نہیں تھا ،افسوسناک واقعہ پر صحافیوں سے معذرت خواہ ہوں:طلال چودھری

 پولیس کا پریس کلب کے اندر داخل ہونا درست نہیں تھا ،افسوسناک واقعہ پر صحافیوں سے معذرت خواہ ہوں:طلال چودھری

اسلام آباد :اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے گہرا افسوس ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے اس واقعے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار رائے حکومت کی اولین ترجیح ہے اور صحافی برادری پر تشدد کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔افسوسناک واقعہ پر صحافیوں سے معذرت خواہ ہوں۔

طلال چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ کچھ مظاہرین احتجاج کے دوران پولیس اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ میں ملوث تھے، اور ان میں سے چند افراد بھاگ کر پریس کلب کے اندر داخل ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کا پریس کلب کے اندر داخل ہونا درست نہیں تھا اور یہ لاعلمی میں ہوا۔

وزیر مملکت داخلہ نے آئی جی اسلام آباد پولیس کو واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری اور سخت محکمانہ کارروائی کی ہدایت کی ہے اور انکوائری کا حکم بھی دیا ہے۔ انہوں نے صحافیوں سے معذرت خواہ ہوتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا کہ صحافیوں کو نشانہ بنایا جائے۔

طلال چودھری نے کہا، "بطور سیاسی کارکن میں اس واقعے کی بھرپور مذمت کرتا ہوں اور اس قسم کے واقعات کو دوبارہ نہ ہونے دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔"

ٹیگز: