محسن داوڑ اور علی وزیر کی ضمانت منتقلی کی درخواست مسترد

محسن داوڑ اور علی وزیر کی ضمانت منتقلی کی درخواست مسترد
کیپشن: ضمانت کی درخواستوں کی سماعت بنوں سے پشاور منتقل کی جائے۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے ارکان قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کی ضمانت کی سماعت بنوں سے پشاور منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما محسن داوڑ اور علی وزیر کی ضمانت منتقلی کی درخواست کی سماعت کی۔ ایڈووکیٹ جنرل شمائل احمد بٹ نے عدالت میں پیش ہوکر درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی۔

عدالت نے محسن داوڑ اور علی وزیر کی ضمانت منتقلی سے متعلق درخواست خارج کر دی۔ محسن داوڑ اور علی وزیر نے کہا تھا کہ ان کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت بنوں سے پشاور منتقل کی جائے۔

خیال رہے کہ پی ٹی ایم کے دونوں رہنماؤں کو شمالی وزیرستان میں خرقمر چیک پوسٹ واقعے کے بعد گرفتار کر لیا گیا تھا اور ان کے خلاف بنوں میں دہشت گردی کے مقدمات چل رہے ہیں۔