کراچی میں ڈینگی وائرس کی وبا ء پھیل گئی

 کراچی میں ڈینگی وائرس کی وبا ء پھیل گئی
کیپشن: Image Source: File Photo

کراچی: کراچی میں 15 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے۔ شہر میں دو روز کے دوران تیس افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ، کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد میں اضافہ ہونے لگا۔ ڈینگی سرویلنس اینڈ کنٹرول پروگرام کے مطابق رواں سال کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار چار سو تریسٹھ ہوگئی ہے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں 1532 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی۔ رواں برس ڈینگی سے6 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔