ڈالر کی اڑان جاری، مزید 11 پیسے مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی ریکارڈ

ڈالر کی اڑان جاری، مزید 11 پیسے مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی ریکارڈ
کیپشن: ڈالر کی اڑان جاری، مزید 11 پیسے مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی ریکارڈ
سورس: فائل فوٹو

کراچی:  ملک مقامی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اُڑان کا سلسلہ تسلسل کیساتھ جاری ہے جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 510.40 پوائنٹس کی بدترین مندی ریکارڈ کی گئی۔ 

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 11 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 166 روپے 87 پیسے سے بڑھ کر 166 روپے 98 پیسے ہو گئی ہے۔

9ed3cfd6b2d915048c4f4e685a6daf46

دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 510.40 پوائنٹس کی بدترین مندی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 47 ہزار کی نفسیاتی حد گر گئی اور 100 انڈیکس 46903.06 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.08 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی اور 16 کروڑ 83 لاکھ 49 ہزار 75 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث 90 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔