ایشیا کپ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا آج ہو گا

ایشیا کپ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا آج ہو گا
سورس: File

کینڈی: ایشیا کپ میں پاکستان کا روایتی حریف بھارت کے ساتھ  ہائی وولٹیج ٹاکرا آج سری لنکا کے شہر کینڈی میں ہو گا۔ 

پاک بھارت میچ کا آغاز دوپہر ڈھائی بجے (pm 2:30) پالے کیلے اسٹیڈیم میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق کینڈی میں موسم بہتر ہوگیاجس کے بعد  بارش کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔

 
اس سے قبل پاکستان کی میزبانی میں سری لنکا میں جاری ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان  پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا آج کا بڑا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خطرہ تھا۔ پہلے پورے دن بارش کا خدشہ تھا تاہم  اب صرف ایک گھنٹہ بارش کا امکان ہے۔

 
موسم کی پیش گوئی کرنے والی مختلف ویب سائٹس کی تازہ پیش گوئی کے مطابق دن 2 سے 3 بجے کے درمیان بارش کے 40 سے 60 فیصد چانس ہیں جبکہ دن ساڑھے 3 بجے کے بعد کینڈی میں بارش کا امکان 20 فیصد سے کم رہ گیا ہے۔

پاکستان نے ایشیا کپ 2023 میں بھارت کے خلاف میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نیپال کے خلاف کھیلنے والی پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ 


کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فخر زمان ، امام الحق ، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان، محمد نواز ، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف ٹیم کا حصہ ہیں۔

روہت الیون کے پاس ویرات کوہلی، شبمن گل اور سوریا کمار  کے ساتھ ساتھ جسپریت بمراہ، ایشان کشن، شریاس آئر، رویندرا جدیجا،  کلدیپ یادو، محمد شامی، محمد سراج، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، پرسید کرشنا، کے ایل راہول، شاردول ٹھاکر، تلک ورما  ٹیم کا حصہ ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں