ن لیگ کے آفس کو آگ لگانے، جلاؤ گھیراؤ مقدمے میں فواد چوہدری کی عبوری ضمانت خارج

 ن لیگ کے آفس کو آگ لگانے، جلاؤ گھیراؤ مقدمے میں فواد چوہدری کی عبوری ضمانت خارج
سورس: File

لاہور: لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔

 انسداد دہشت گردی عدالت میں ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران فواد چوہدری عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے عدم پیشی پر فواد چوہدری کی ضمانت خارج کر دی۔

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر تھانہ نصیر آباد میں کلمہ چوک میں  کنٹینر جلانے اور ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کا آفس جلانے  کا مقدمہ درج ہے۔

مصنف کے بارے میں