ایشیا کپ:بھارت کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ:بھارت کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
سورس: twitter

کینڈی:  ایشیا کپ میں آج سب سے بڑے مقابلے میں بھارت نے پاکستان کے خلاف  ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ 

پالیکیلے اسٹیڈیم میں بوندا باندی رک گئی جس کے بعد فیلڈز اور وکٹ کورز کو ہٹا دیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ڈھائی بجے شروع ہو گا۔ 

51d8afa2ec8beff051b5c14dcd945d19

 
پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر روہت شرما نے کہا کہ اچھا اسکورکرکے پاکستان پر دباؤ بڑھائیں گے،بھارتی ٹیم میں تین فاسٹ بولر اور تین اسپنرز شامل ہیں۔

ٹاس کے موقع پر کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی بیٹنگ کرتے، ایونٹ میں ٹاپ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔  بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم پر اعتماد ہے، سری لنکا کی کنڈیشنز سے واقف ہیں۔ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ 

میچ سے قبل کینڈی میں بارش ہونا شروع ہو گئی تھی۔  پالیکیلے  اسٹیڈیم کے اطراف میں بھی مسلسل بارش ہورہی تھی جس کے پیشِ نظر گراؤنڈز  اسٹاف نے فیلڈ کو کور کردیا تھا۔

پاکستان نے ایشیا کپ 2023 میں بھارت کے خلاف میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نیپال کے خلاف کھیلنے والی پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ 


کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فخر زمان ، امام الحق ، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان، محمد نواز ، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف ٹیم کا حصہ ہیں۔

  
روہت الیون کے پاس ویرات کوہلی، شبمن گل اور سوریا کمار  کے ساتھ ساتھ جسپریت بمراہ، ایشان کشن، شریاس آئر، رویندرا جدیجا،  کلدیپ یادو، محمد شامی، محمد سراج، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، پرسید کرشنا، کے ایل راہول، شاردول ٹھاکر، تلک ورما  ٹیم کا حصہ ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں