پاک بھارت ٹاکرا: بھارت کی 66 رنز پر چوتھی وکٹ گر گئی

پاک بھارت ٹاکرا: بھارت کی 66 رنز پر چوتھی وکٹ گر گئی
سورس: File

کینڈی:  ایشیا کپ میں سب سے بڑے پاکستان بھارت ٹاکرے میں بھارت کی چار وکٹیں گر گئی ہیں.  شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی بلے بازوں روہت شرما اور ویرات کوہلی کو آؤٹ کیا جبکہ حارث رؤف نے شریاس ایئر اور شبھمن گل کو پویلین واپس بھیج دیا۔

شبھمن گل 10 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند کا شکار ہو گئے۔ بھارتی بلے باز شریاس ایئر حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ کیچ فخر زمان نے کیا۔  شریاس 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 

354380913b00929bc63e18da9f85c5f8

بھارت کی پاکستان کے خلاف 82 پر 4 وکٹوں کے ساتھ بیٹنگ جاری ہے۔ 

بھارت کی دوسری وکٹ 27 رنز پر جبکہ پہلی وکٹ 15 رنز پر گر ی۔ بھارتی کپتان روہت شرمانے 22 گیندوں پر گیارہ رنز بنائے جبکہ کوہلی صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

45c67aec23eb69f85f16da4875b4b2f1

بارش کے بعد میچ دوبارہ شروع کر تے ساتھ ہی شاہین آفریدی روہت شرما کی وکٹ لینے میں کامیاب ہو گئے۔ 

da5fb4a3852e67e8739c360b1372d0f0

 بارش شروع ہونے سے قبل بھارت نے 4.2 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 15 رنز بنا ئے۔

بھارت کی جانب سے ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری تھی کہ بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا تھا۔ 

6606edcdef5d30809e323938567dbb60

بھارت کی جانب سے روہت شرما اور شبمن گل نے بیٹنگ جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی نے بولنگ کا آغاز کیا۔

میچ شروع ہونے سے قبل سری  لنکا کے شہر کینڈی میں بارش ہونا شروع ہو گئی تھی۔  پالیکیلے  اسٹیڈیم کے اطراف میں بھی مسلسل بارش ہورہی تھی جس کے پیشِ نظر گراؤنڈز  اسٹاف نے فیلڈ کو کور کردیا تھا۔

مصنف کے بارے میں