Get Alerts

پاکستان نے آئی ایم ایف کی کرپشن اور گورننس رپورٹ کے مندرجات پر تحفظات کا اظہار کر دیا

پاکستان نے آئی ایم ایف کی کرپشن اور گورننس رپورٹ کے مندرجات پر تحفظات کا اظہار کر دیا

اسلام آباد :  پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی گورننس اور کرپشن سے متعلق تشخیصی رپورٹ کے مندرجات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اس رپورٹ میں ترمیم کے لیے مطالبہ کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، آئی ایم ایف کی جانب سے رپورٹ میں پاکستان کی حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ بیوروکریٹس کے اثاثے ظاہر کرنے کے لیے ایک نئی اتھارٹی قائم کرے، پبلک فنانس مینجمنٹ، ٹیکس انتظامیہ، آڈیٹر جنرل کے کردار، خریداری کے عمل، اور منی لانڈرنگ کے قوانین کے نفاذ میں موجود کمزوریوں کو دور کرے۔

مزید برآں، آئی ایم ایف نے ضمنی گرانٹس کو پارلیمنٹ کی پیشگی منظوری کے بغیر محدود کرنے اور ارکان پارلیمنٹ کی اسکیموں کو باقاعدہ بجٹ میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رپورٹ مقررہ شیڈول کے مطابق گزشتہ ہفتے شائع ہونی تھی، مگر حکومت پاکستان نے اس کی منظوری روک دی ہے کیونکہ وفاقی حکومت کو رپورٹ کے بعض نکات پر شدید تحفظات ہیں۔ حکومت کی جانب سے رپورٹ میں ترمیم کا مطالبہ متوقع ہے۔

ٹیگز: