Get Alerts

راولپنڈی: شہریوں کی سہولت کے لیے موبائل لائسنس وین کا نیا شیڈول جاری

راولپنڈی: شہریوں کی سہولت کے لیے موبائل لائسنس وین کا نیا شیڈول جاری

راولپنڈی:راولپنڈی ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو آسان بنانے کے لیے 2 سے 7 ستمبر تک موبائل وین کے دورے کا اعلان کیا ہے۔ اس مہم کا مقصد ضلع کے مختلف علاقوں کے رہائشیوں کو لائسنس کی سہولت گھر کے قریب فراہم کرنا ہے تاکہ وہ طویل انتظار سے بچ سکیں۔

شیڈول کے مطابق، 2 ستمبر کو موبائل وین تحصیل کلرسیداں کے گاؤں سکوٹ میں دستیاب ہوگی، جبکہ 3 ستمبر کو یہ گاؤں کُڑی دوال، تحصیل گوجر خان پہنچے گی۔ 4 ستمبر کو راجہ بازار فوارہ چوک کے قریب، اور 5 ستمبر کو جھاواڑہ پکیٹ، دھمیال کیمپ کے علاقے میں یہ سروس فراہم کی جائے گی۔

6 ستمبر کو موبائل وین گلزار قائد، پرانا ایئرپورٹ روڈ پر ہوگی، جبکہ آخری دن یعنی 7 ستمبر کو صدر کے اولڈ وارن ڈپو کے نزدیک یہ سہولت دی جائے گی۔ خاص طور پر رکشہ ڈرائیوروں کے لیے 7 ستمبر کا دن مختص کیا گیا ہے۔

ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ اس سہولت کا مقصد شہریوں کو براہ راست لائسنس کی سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ دفاتر کے چکر اور لمبی قطاروں سے بچ سکیں۔

ٹیگز: