Get Alerts

6ستمبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

6ستمبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ہفتہ، 6 ستمبر 2025 کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، 12 ربیع الاول 1447 ہجری کے موقع پر سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کو وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا۔

عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں محافل میلاد، درود و سلام، سیرت کانفرنسز اور دیگر مذہبی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جب کہ سرکاری عمارات، مساجد، گلیوں اور بازاروں کو برقی قمقوں سے روشن کیا جائے گا۔

یاد رہے، دن کا آغاز وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے کیا جاتا ہے، اور نمازِ فجر کے بعد خصوصی دعائیں کی جاتی ہیں۔

ٹیگز: