Get Alerts

ایران کا امریکی حملوں کا بھرپور جواب دینے کا اعلان، امریکی اڈوں اور مفادات کو نشانہ بنانے کی دھمکی

ایران کا امریکی حملوں کا بھرپور جواب دینے کا اعلان، امریکی اڈوں اور مفادات کو نشانہ بنانے کی دھمکی

تہران: ایران نے امریکا کی جانب سے کیے گئے حالیہ حملوں کے ردعمل میں کئی گنا زیادہ شدت کے ساتھ کارروائی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ایک ایرانی عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ امریکی حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکی فوجی تنصیبات اور واشنگٹن کے مفادات کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ایرانی حکام کے مطابق امریکا کو اس کی کارروائیوں کا سخت جواب دیا جائے گا۔

اس سے قبل ایرانی سرکاری میڈیا نے تصدیق کی تھی کہ امریکی فورسز نے جنوب مشرقی ایران میں واقع جیرفت ایئرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

ادھر امریکی فوج کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی مبینہ کوششوں کے بعد ایران کے اندر مختلف مقامات پر فوجی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق جزیرہ قشم سے آبنائے ہرمز کی جانب مزید چار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جبکہ جنوبی بندرگاہی شہر بندر عباس میں بھی دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ٹیگز: