Get Alerts

پی سی بی نے فیلڈنگ کوچ کے لیے تلاش شروع کر دی

پی سی بی نے فیلڈنگ کوچ کے لیے تلاش شروع کر دی

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ سٹاف میں فیلڈنگ کوچ کی تقرری کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

اس حوالے سے پی سی بی نے باقاعدہ بھرتی کا اشتہار سوشل میڈیا پلیٹ فارم لنکڈ اِن پر بھی جاری کردیا ہے، جس کے بعد کرکٹ حلقوں میں اس پیش رفت پر توجہ مرکوز ہوگئی ہے۔

نئے فیلڈنگ کوچ کی اہم ذمہ داری قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی فیلڈنگ میں بہتری لانا اور مختلف فارمیٹس میں ان کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانا ہوگی۔

پی سی بی کے مطابق فیلڈنگ کوچ کی تقرری کا مقصد قومی ٹیم کے کوچنگ ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانا اور کھلاڑیوں کی مجموعی فیلڈنگ صلاحیتوں میں بہتری لانا ہے۔

ٹیگز: