Get Alerts

کئی ماہ بعد مائیکل جیکسن کے بڑے بیٹے کی عوامی تقریب میں شرکت، مداحوں کی توجہ حاصل

کئی ماہ بعد مائیکل جیکسن کے بڑے بیٹے کی عوامی تقریب میں شرکت، مداحوں کی توجہ حاصل

لاس ویگاس :آنجہانی پاپ سٹار مائیکل جیکسن کے بڑے صاحبزادے پرنس جیکسن کئی ماہ تک منظرِ عام سے دور رہنے کے بعد اچانک ایک عوامی تقریب میں نظر آگئے، جہاں انہوں نے اپنے والد کی بائیوپک فلم ’مائیکل‘ کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

29 اگست کو لاس ویگاس کے منڈالے بے ریزورٹ اینڈ کیسینو میں مائیکل جیکسن کی 68ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ’مائیکل جیکسن وَن‘ شو کے دوران پرنس جیکسن نے شرکت کی۔

یہ تقریب اپریل میں مائیکل جیکسن کی بائیوپک ’مائیکل‘ کی ریلیز کے بعد پرنس جیکسن کی پہلی بڑی عوامی موجودگی قرار دی جارہی ہے۔ وہ اس فلم کے پروڈیوسرز میں بھی شامل ہیں۔

فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے پرنس جیکسن نے کہا کہ ان کے لیے یہ دیکھنا ایک خاص تجربہ ہے کہ فلم نے ناظرین پر کس طرح اثر ڈالا۔ ان کے مطابق نئی نسل کو اپنے والد کی موسیقی اور ان کے پیغام سے متعارف ہوتے دیکھنا انہیں خوشی دیتا ہے۔

پرنس جیکسن نے امید ظاہر کی کہ فلم مائیکل جیکسن کے فن اور پیغام کو نئی نسل تک پہنچانے کے ساتھ دنیا پر بھی مثبت اثر ڈالنے میں کامیاب ہوگی۔

یاد رہے کہ مائیکل جیکسن کا انتقال 2009 میں ہوا تھا۔ اس وقت ان کے بڑے بیٹے پرنس جیکسن کی عمر محض 12 برس تھی۔

ٹیگز: