بھارت میں جرمن خاتون سیاح کا ریپ، ملزمان فرار ہو گئے

بھارت میں جرمن خاتون سیاح کا ریپ، ملزمان فرار ہو گئے

مہابلی پورم: جنوبی بھارت میں ایک جرمن خاتون سیاح کو دو نامعلوم افراد نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق 38 سالہ جرمن خاتون سیاح کے ساتھ ریاست تامل ناڈو کے علاقے مہابلی پورم میں دو نامعلوم افراد نے زیادتی کی۔ پولیس دونوں ملزمان کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔

نئی دہلی میں جرمن سفارت خانے کو اس واقعے کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔