Get Alerts

شاہد آفریدی کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت

شاہد آفریدی کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت
کیپشن: pakistani team shahid afridi occupied kashmir

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی بھارتی فوج کی دہشتگردی پر خاموش نہ رہ سکے اور کہا کہ عالمی طاقتیں اس خونریزی کو روکنے کیلئے کوشش کیوں نہیں کر رہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں نہتےشہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنا رہی ہے جو قابل مذمت ہے۔

پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں حق خودارادیت اورآزادی کیلئےآواز بلند کرنےوالے معصوم کشمیریوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی قوتیں اس خون ریزی کو روکنے کیلئے اقدامات کیوں نہیں کررہیں۔