کورونا کے وار شدید، 24 گھنٹے میں 84 افراد جاں بحق، 4723 نئے کیس رپورٹ

کورونا کے وار شدید، 24 گھنٹے میں 84 افراد جاں بحق، 4723 نئے کیس رپورٹ
کیپشن: کورونا کے وار شدید، 24 گھنٹے میں 84 افراد جاں بحق، 4723 نئے کیس رپورٹ
سورس: file

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے وار شدت اختیار کرگئے ہیں۔ مہلک وبا سے مزید 84 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ 24 گھنٹے میں 4723 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔کورونا مثبت کیسز کی شرح 9.41 فیصد رہی۔ 

این سی او سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس نے مزید 84  افراد کی جان لے لی ہے ۔ کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14ہزار697 ہوگئی۔

 24 گھنٹے کےدوران 4723 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ کوونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد  6 لاکھ 82 ہزار 887 ہوگئی۔2486  افراد صحت یاب ہوئے۔ اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد  6  لاکھ  9 ہزار 691 ہوگئی ہے۔

 ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 58 ہزار 500 تک پہنچ گئی ہے جن میں 3 ہزار 490 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ تشویشناک مریضوں میں سے 106 گزشتہ روز ہسپتالوں میں داخل ہوئے.

پاکستان میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے کیس صوبہ سندھ میں ہیں جہاں 2 لاکھ 66 ہزار 173 مریض ہیں جن میں سے 2 لاکھ 56 ہزار 479 صحت یاب ہوچکے ہیں اور 5 ہزار188ایکٹو کیس ہیں جبکہ 5 ہزار 506 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ 

صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 28  ہزار 356 مریض ہیں جن میں سے 1 لاکھ 92 ہزار 452 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں، 29 ہزار 381 ایکٹو کیس ہیں اور پنجاب میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6523 ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں 90 ہزار 262  مریض ہیں جن میں سے 77 ہزار166 صحت یاب ہوچکے اور 10 ہزار 679 ایکٹو کیسز ہیں جبکہ 2 ہزار 417 افراد جاں جاں بحق ہوئے۔ صوبہ بلوچستان میں 19 ہزار 679 کیسز سامنے آچکے جن میں سے 19 ہزار136 صحت یاب ہو چکے، 332 ایکٹو کیس ہیں جبکہ 211 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 

 وفاقی دار الحکومت اسلام آباد  میں کورونا کے 60 ہزار 197 مریض سامنے آچکے ہیں جن میں سے 48 ہزار 481 مریض صحت یاب ہوچکے۔ 11 ہزار 142 مریض زیر علاج ہیں۔ 574 افراد جاں بحق ہوچکے۔ 

گلگت بلتستان میں 5 ہزار45 مریض سامنے آئے جن میں سے 4 ہزار 879 صحت یاب ہوئے جبکہ 103 افراد جان سے گئے اور 63 ایکٹو کیسز ہیں۔ 

آزاد کشمیر میں 13ہزار176 کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 11 ہزار 098 صحت یاب ہوگئے۔ 1715 ایکٹو کیس ہیں اور 363 افراد جان سے جا چکے ہیں۔