ڈرائیونگ لائسنس کےحصول کےلئے شہریوں کےلئے بڑی خوشخبری

 ڈرائیونگ لائسنس کےحصول کےلئے شہریوں کےلئے بڑی خوشخبری

لاہور: پاکستان بھر سے ڈرائیونگ لائسنس کےحصول کےلئے شہریوں کےلئے بڑی خوشخبری، اب دیگر اضلاع اور صوبوں کے لاکھوں شناختی ہولڈرز بھی لاہور سے لائسنس حاصل ک سکیں گے۔

تفسیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر لائسنسنگ طریقہ کار میں مزید آسانیاں پیدا کرتے ہوے اس بات کی اجازت دی ہے کہ اب ملک کے کسی بھی کونے سے تعلق رکھنے والے شہری لاہور سے ڈرائیونگ لائسنس بنواسکیں گیں۔

حکومت کے ان اقدام سےدیگر اضلاع اور صوبوں کے لاکھوں شناختی ہولڈرز لاہور سے لائسنس کی سہولیات سے استفعادہ حاصل کرسکیں گیں، جبکہ دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے (فارنئرز) بھی لاہور سے لائسنس حاصل کرسکیں گیں۔

خیال رہے اس سے پہلے صرف لاہور کے شناختی ہولڈرز کو، لاہور سے لائسنس بنوانے کی سہولت میسر تھی۔ 

لرنر پرمٹ کےلئے شہری شناختی کارڈ اور ایک نعقول کے ہمراہ کسی بھی لائسنس سینٹر پر تشریف لائیں، لرنر پرمٹ کے 42 یوم کے بعد مستقل لائسنس کے حصول کےلئے سائن و روڈ ٹیسٹ لیا جائے گا،  شہریوں کی سہولت اور آسانی کےلئے لبرٹی مارکیٹ اور مناواں سینٹر کو 24/7 کیا جاچکا ہے،   ارفعہ کریم ٹیسٹنگ سینٹر، گریٹر اقبال، ڈیفنس سینٹر اور بحریہ ٹاؤن صبح 08 بجے سے رات 12 بجے تک لائسنس سروسز فراہم کررہے ہیں  

شہر میں 03 موبائل وینز، 23 لائسنس سینٹرز اور 06 ٹیسٹنگ سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔