جن ججز پر الزامات ہیں چیف جسٹس انہیں ساتھ بٹھا کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟ موجودہ بینچ نہیں فل کورٹ کا فیصلہ قبول ہوگا: وزیر اعظم 

جن ججز پر الزامات ہیں چیف جسٹس انہیں ساتھ بٹھا کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟ موجودہ بینچ نہیں فل کورٹ کا فیصلہ قبول ہوگا: وزیر اعظم 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سے پوچھنا چاہتاہوں جن پر الزامات لگے ہیں ان کو اپنے ساتھ بٹھا کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں ؟ فل کورٹ بنادیں فیصلہ قبول کرلیں گے۔ 

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان کے دور میں جھوٹے کیسز پر جیلیں کاٹیں ۔ عمران خان کے دور میں میں نے جھوٹے مقدمات میں جیلیں کاٹیں ۔کاش چیف جسٹس فل کورٹ تشکیل دے دیتے ۔ وزیرقانون نے جو باتیں ایوان میں کی ہیں 100فیصد حقائق پر مبنی ہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ایک ہی سوچ تھی کہ مخالفین کو جیلوں میں بند کریں۔ بہت سے لوگوں نے اچھے مقاصد کے لیے جیلیں کاٹیں ۔ عمران نیازی دور میں صرف اپوزیشن کے لوگ جیلوں میں گئے ۔ 

وزیر اعظم نے کہا کہ  موجودہ بینچ پر عدم اعتماد کیا تھا،بائیکاٹ نہیں کیا ۔ اس بینچ سے فیصلہ کرانا نا انصافی ہے ۔ چیف جسٹس فل کورٹ بٹھادیں،قوم فیصلہ مان لے گی ۔ چیف جسٹس نے کہا پارلیمنٹ میں وہ لوگ تقریریں کررہے ہیں جو کل جیلوں میں تھے کیا چیف جسٹس کو نہیں پتہ کہ ہمیں عمران نیازی نے کس طرح جیلوں میں بھیجا۔ 

مصنف کے بارے میں