جسٹس مظاہر کے خلاف شکایات، سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل کا اجلاس نہ بلانے پر جسٹس فائز اور جسٹس طارق کا چیف جسٹس کو خط 

جسٹس مظاہر کے خلاف شکایات، سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل کا اجلاس نہ بلانے پر جسٹس فائز اور جسٹس طارق کا چیف جسٹس کو خط 
سورس: File

اسلام آباد:  جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درج شکایات کے معاملے پر چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی جانب سے اجلاس نہ بلانے پر سپریم جوڈیشل کونسل کے دو ممبران جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس سردار طارق مسعود نے کونسل ممبران بشمول چیئرمین چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کو خط  لکھ دیا ہے۔ 

خط میں کہا گیا ہے کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف شکایت آئی ہے۔ سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس فوری بلانا چاہیے۔ تاکہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات ہو۔ 

دریں اثنا جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف ایک اور  ریفرنس دائر  کردیا گیا ہے۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف ریفرنس بلوچستان بار کونسل نے دائر کیا۔ ریفرنس پاکستان بار کونسل کے فیصلے کے تحت دائر کیا گیا،ریفرنس آرٹیکل دو سو نو کے تحت داخل کیا ہے،پاکستان بار کونسل کے گزشتہ اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا تھا،

مصنف کے بارے میں