پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس،سلامتی اور علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال

پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس،سلامتی اور علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کے موضوع پر چھٹی (6)کانفرنس منعقد ہوئی ، آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے کانفرنس سے کلیدی خطاب کیا۔

جبکہ برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر پیٹرک سینڈرز مقررین میں شامل تھے ،نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف رولنڈ والکر بھی کانفرنس میں شریک ہوئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم دفاعی اور سیکورٹی ڈائیلاگ ہے، جو باری باری پاکستان اور برطانیہ میں منعقد ہوتا ہے، کانفرنس جس میں مختلف شعبوں میں ماہرین، دفاعی حکام، دانشوروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

کانفرنس میں شرکت کیلئے برطانیہ کا 30 رکنی وفد 29 اپریل سے 3 مئی 2024 تک پاکستان کا دورہ کر رہا ہے، برطانوی وفد کی قیادت اسٹینڈنگ جوائنٹ فورس کمانڈر میجر جنرل ٹام بیٹ  نے کی۔

 کانفرنس کے دوران شرکاء عالمی ، علاقائی امور سمیت قومی سلامتی اور علاقائی امن و استحکام پر اثرات پر بات کریں گے، کانفرنس کے موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی موجودہ برطانوی چیف آف جنرل سٹاف اور نامزد چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقاتیں ہوئیں۔

جس کے دوران پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف نے دو طرفہ فوجی تعلقات کو بڑھانے میں جنرل پیٹرک سینڈرز کی خدمات پر شکریہ ادا کیا، آرمی چیف نے نامزد چیف آف جنرل سٹاف جنرل رولینڈ واکر کو ان کی نامزدگی پر مبارکباد بھی پیش کی۔

مصنف کے بارے میں