اسلام آباد :وزیر دفاع خواجہ آصف سے پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون، علاقائی صورتِ حال اور بین الاقوامی سکیورٹی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے علاقائی امن، استحکام اور باہمی اعتماد کے فروغ کے لیے مسلسل سفارتی رابطوں اور تعمیری مکالمے کی اہمیت پر زور دیا۔
فریقین نے باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔