اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ خطے کی موجودہ صورتحال، علاقائی امن و استحکام سے متعلق امور اور ایران امریکہ کشیدگی سمیت اہم عالمی معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔
فریقین نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قریبی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔