Get Alerts

اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات، پاک سعودی تعلقات اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

 اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات، پاک سعودی تعلقات اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاض  :  نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے نہ صرف دوطرفہ تعلقات بلکہ خطے کی سیاسی صورتحال اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تفصیل سے بات چیت کی۔

اس موقع پر غزہ کی حالیہ صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی، جس میں دونوں نے فلسطین میں دیرپا امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ سعودی وزیر خارجہ اور اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ اور دیگر کثیر الجہتی فورمز پر تعاون کے عزم کا اعادہ کیا، اور پاک سعودی کثیر الجہتی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔

یاد رہے کہ اس ملاقات سے قبل، اسحاق ڈار نے ترک وزیرِ خارجہ سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا، جس میں غزہ کی بدلتی ہوئی صورتحال اور فلسطین میں امن کے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔ ترک وزیرِ خارجہ نے اسحاق ڈار کو آئندہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

ٹیگز: