مخصوص نشستوں پر حلف  نہ لینے پر سپیکر اور ڈپٹی سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی سے جواب طلب

 مخصوص نشستوں پر حلف  نہ لینے پر سپیکر اور ڈپٹی سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی سے جواب طلب

پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف  نہ لینے پر سپیکر اور ڈپٹی سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی سے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ابتدائی سماعت کے بعد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کو نوٹس جاری کردیئے ۔

دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عدالت نے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران اسمبلی سے حلف لینے کا حکم دیا تھا، عدالتی احکامات کے باوجود اپوزیشن کی مخصوص نشستوں پر حلف نہیں لیا گیا۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکراسمبلی نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی، لہذا سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر سپیکر اور ڈپٹی سپیکر جواب جمع کرائیں، عدالت نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو نوٹس جاری کردیا۔

یاد رہے کہ اپوزیشن ارکان کی جانب سے گزشتہ روز مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف نہ اٹھانے پر سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

مصنف کے بارے میں