رواں سال کیلئے گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر

رواں سال کیلئے گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر

لاہور: کابینہ نے گندم کی کم ازکم امدادی قیمت مقرر کردی۔سال 2023-2024 کے لئے گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پانچواں اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری ، آئی جی پنجاب، مختلف محکموں کے سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں پنجاب کابینہ نے گندم کی کم ازکم امدادی قیمت مقرر کردی، صوبائی کابینہ نے گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ چھوٹے کاشتکار کے مفادات کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانا میرا عزم ہے، چھوٹے کاشتکاروں کو زرعی مداخل کے لئے ڈیڑھ لاکھ روپے تک بلاسود قرضے دیں گے، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بہترین اور تاریخی کسان کارڈ دے رہے ہیں ۔

 گندم خریداری پالیسی 25-2024 کی منظوری بھی دے دی گئی۔ 

مصنف کے بارے میں