Get Alerts

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد: جماعت اسلامی کا آج سے ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد: جماعت اسلامی کا آج سے ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان

لاہور/کراچی: جماعت اسلامی پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو غریب کش اور ظالمانہ قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے اور آج سے حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اپنے سخت ردِعمل میں کہا کہ حکومت نے عوام پر ظلم کی انتہا کر دی ہے۔  حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پہلے 55 روپے اور اب مجموعی طور پر 138 روپے تک کا اضافہ غریب اور متوسط طبقے کو معاشی طور پر قتل کرنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمران اپنی عیاشیاں، مہنگے جہاز اور شاہانہ گاڑیاں چھوڑنے کو تیار نہیں، لیکن سارا بوجھ عوام کی جیبوں پر ڈالا جا رہا ہے۔ امیرِ جماعت نے مطالبہ کیا کہ حکومت آئی ایم ایف کی شرائط کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے بجائے اپنے اخراجات کم کرے اور عوام کو فوری ریلیف دے۔حافظ نعیم الرحمان نے ملک بھر کے نوجوانوں اور متاثرہ عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ناانصافی کے خلاف سڑکوں پر نکلیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ  ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے؛ احتجاجی تحریک کے ذریعے حکمرانوں کو عوامی طاقت کے سامنے جھکنے اور ظالمانہ فیصلے واپس لینے پر مجبور کریں گے۔

ٹیگز: