Get Alerts

پاکستانی فوجداری نظام میں انقلاب: پہلی جدید ترین نیشنل فرانزک ایجنسی فعال، وزیر داخلہ کا دورہ

پاکستانی فوجداری نظام میں انقلاب: پہلی جدید ترین نیشنل فرانزک ایجنسی فعال، وزیر داخلہ کا دورہ

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں قائم ملک کی پہلی اور اپنی نوعیت کی منفرد نیشنل فرانزک ایجنسی (NFA) کا دورہ کیا، جو اب قلیل مدت میں مکمل طور پر فعال ہو چکی ہے۔ وزیر داخلہ نے ایجنسی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور اسے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق جرائم کی بیخ کنی کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا۔
وزیر داخلہ نے دورے کے دوران ایجنسی کے حساس اور اہم ترین شعبوں کا معائنہ کیا، جن میں شامل ہیں۔  جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس لیبارٹری جہاں حیاتیاتی شواہد کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔اسلحہ، گولیوں اور دھماکہ خیز مواد کی فارنزک جانچ کے لیے مخصوص یونٹس۔سائبر کرائم، مالیاتی فراڈ اور 'ڈیپ فیک' (Deepfake) ٹیکنالوجی کی شناخت کرنے والے جدید شعبے۔منشیات کی جانچ اور فرانزک سائنس میں نئی تحقیق کے لیے قائم کردہ لیبارٹریز۔
محسن نقوی نے ایجنسی کو فعال کرنے والی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ  "نیشنل فرانزک ایجنسی کا قیام وقت کی اہم ضرورت تھی، جو پاکستان میں انصاف کی فراہمی اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ یہ ادارہ اب تمام صوبوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں (LEAs) کو بین الاقوامی معیار کی فرانزک خدمات فراہم کرے گا۔

ٹیگز: