بھارتی طالب علم کا گوگل میں نوکری کا دعویٰ غلط نکلا

بھارتی طالب علم کا گوگل میں نوکری کا دعویٰ غلط نکلا

لندن: گوگل نے بھارتی اسکول کے طالب علم کے دعوے کو غلط قرار دے دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں گوگل کی جانب سے نوکری دی گئی ہے اور انہیں ماہانا بیس لاکھ روپے تنخواہ دی جائے گی۔

گوگل کے مطابق اس نے ہرشت شرما نامی کوئی ملازم نہیں رکھا۔ خیال رہے کہ سرکاری اسکول نے انہیں نیشنل اچیومنٹ قرار دیا جبکہ بھارتی میڈیا نے بھی اس خبر کو نمایاں جگہ دی۔ سوشل میڈیا پر بھی اس خبر کو خو پذیرائی ملی تھی۔

بھارتی اخبار کے رابطے پر گوگل نے بتایا کہ ان کے پاس ایسے کسی ملازم کا ریکارڈ موجود نہیں۔ اخبار کے مطابق گوگل دنیا میں کہیں بھی اسکول کے طلبہ کو نوکری پر نہیں رکھتا۔ ہرشت اور اسکول حکام کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں