Get Alerts

لاہور:ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کی ہڑتال جزوی طور پر ختم

لاہور:ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کی ہڑتال جزوی طور پر ختم

لاہور:ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے ہڑتال جزوی طور پر ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ایمرجنسی بحال جبکہ آؤٹ ڈور تاحال بند ہے۔مریضوں نےسروسز اسپتال کے عملے پر رشوت لینے کا الزام بھی لگا دیا۔آج ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال تیسرے رو ز بھی جزوی طور پر جاری رہی، آؤٹ ڈور بند رہنے کی وجہ سے دور دراز سے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

 مریضوں کا کہنا تھا کہ رپورٹ لینی ہو یا چیک اپ کرانا ہو عملے کی طرف سے رشوت طلب کی جاتی ہے۔ ینگ ڈاکٹرز اور محکمہ صحت کے درمیان مسائل کے اصل خمیازہ مریضوں کو بھگتنا پڑتا ہے۔ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث اندرون لاہور اور دیگر شہروں سے آئے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔