دبئی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کے درمیان اختلافات شدید ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سندھ کے معاملات پر دبئی میں اہم بیٹھک لگی۔ اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ سے بھی مشاورت کی گئی ہے۔
مراد علی شاہ سے محکمہ خزانہ کا قلمدان واپس لیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اختلافات آصف زرداری کے قریبی ساتھیوں کی وجہ سے پیدا ہوئے۔ کابینہ میں ردوبدل پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ پی ایس 114 سے فتح حاصل کرنے والے سعید غنی کو اہم ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔