Get Alerts

'نواز شریف کے اشارے پر لیگی حواری عمران خان کو بدنام کرنے کے درپے ہیں'

'نواز شریف کے اشارے پر لیگی حواری عمران خان کو بدنام کرنے کے درپے ہیں'

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے اعجاز چوہدری و دیگر رہنماﺅں کے ہمراہ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی نااہلی کے بعد اب وہ تحریک انصاف کے چیئرمین کی ساکھ خراب کرنا چاہتے ہیں اور ان کے تمام حواری اب عمران خان اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماﺅں کو اخلاقی طور پر بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا نواز لیگ نے پشاور میں ہماری حکومت کیخلاف بھی سازشیں شروع کر دی ہیں تاکہ اسے عدم استحکام کا شکار بنایا جا سکے۔ تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ عمران خان کیخلاف نااہلی میں نواز لیگ کو منہ کی کھانا پڑے گی جیسے پاناما پر نواز شریف کو منہ کی کھانا پڑی تھی اور اب کٹھ پتلی حکومت بنی ہے جو نواز شریف کے اشاروں پر ناچ رہی ہے۔ عمران خان کیخلاف نواز لیگ کے پاس کوئی ثبوت نہیں اور بہت جلد اس کیس کا فیصلہ بھی آ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے جھوٹ بولا حقائق چھپانے اور اپنے حلف کی خلاف ورزی کی لہذا ایسے شخص کو دوبارہ وزارت خزانہ دینا قوم کے ساتھ مذاق ہے ہم ملک اور تحریک انصاف کیخلاف نواز لیگ کی سازشیں بے نقاب کرتے رہیں گے اور تحریک انصاف کے رہنماﺅں کو بدنام کرنے کی حالیہ سازشوں کی تفصیلات آج جمعہ کو عوام کے سامنے پیش کرینگے۔

اعجاز چوہدری نے کہا کہ عمران خان کیخلاف کیس بے بنیاد ہے اور اب سب واضح ہو رہا ہے کہ یہ ساری عمران خان کیخلاف سازش ہے لیکن جس طرح عدالت عظمیٰ میں کیس کی سماعت ہو رہی ہے ہمیں امید ہے کہ فتح تحریک انصاف کی ہو گی جبکہ نواز لیگ والے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ہاتھ ملتے رہیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

ٹیگز: