کراچی لاک ڈائون کے بعد ایم کیو ایم کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا 

Khalid Maqbool Saddique,MQM,Covid in Karachi,

کراچی :رہنما ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا صوبائی اور وفاقی حکومت کراچی کے پیسے پر پلتے ہیں،اگر شہری حکومت قائم ہوتی اور میئر منتخب ہوتا تو مسائل حل ہوتے،سندھ حکوت نے بغیر سوچے سمجھے ملک کی سب سے بڑی تاجربرادری کیلئے مسائل کے پہاڑ کھڑے کر دئیے ،سندھ حکومت کو معلوم ہونا چاہیے کراچی سے دشمنی ملک دشمنی کے مترادف ہے ۔

رہنما ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا سندھ حکومت نے تاجر برادری کے مسائل کو نظرانداز کردیا،سندھ سے آئےافرادکو کراچی میں اعلیٰ عہدوں پر فائز کردیاجاتا ہے ،ایسا نہ ہو یہ درد لادوا بن جائے اور علاج مشکل ہو جائے۔

کورونا کے بڑھتے کیسز پر بات کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا دنیا بھر میں کورنا کی نئی لہر آئی ہے جو بہت خطرناک ہے،پاکستان میں بھی بھارتی وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے،پاکستان کے مختلف شہروں میں کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے،سندھ کے عوام کی حفاظت کیلئے کراچی اور حیدر آباد کو آفت زدہ قرار دیا جائے ،اس وقت سندھ کے حالات ایسے ہیں عوام 12،12 گھنٹے قطاروں میں لگے ہوئے ہیں انہیں ویکسین نہیں لگ رہی،انہوں نے کہا کراچی سے دشمنی ملک دشمنی کے مترادف ہے ،عوام مفاد میں سندھ حکومت ٹیکس اور یوٹیلٹی بلز معاف کرے ۔


ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کورونا کے باعث وفاق اور صوبہ سندھ ہنگامی حالات کا اعلان کریں،کراچی سمیت تمام شہروں میں ویکسین کی فراہمی کویقینی بنایا جائے،تاجر برادری تمام مارکیٹس میں جگہ دینے کو تیار ہےحکومت ویکسین سینٹر بنائے،جتنےزیادہ ویکسین سینٹرہوں گےعوام آسانی سےویکسین لگوائیں گے۔