سا بق صدر ٹرمپ کے نائب صدر ہی ان کے خلاف گواہ بن گئے، نااہل قرار دینے کامطالبہ بھی کردیا

سا بق صدر ٹرمپ کے نائب صدر ہی ان کے خلاف گواہ بن گئے، نااہل قرار دینے کامطالبہ بھی کردیا
سورس: File

واشنگٹن:  سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمے میں انہی کے نائب صدر مائیک پنس ان کے خلاف اہم گواہ بن گئے ۔ الیکشن کے نتائج الٹنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل قرار دینے کامطالبہ بھی کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی نائب صدر مائیک پنس نے کہا ہے کہ جو شخص خود کو آئین سے ماورا سمجھتا ہو ، اسے صدر بننے کا حق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن نتائج کے روز اور اس کے بعد ٹرمپ نے جوبھی کہا وہ جھوٹ ہے اور ملکی آئین کے خلاف ہے۔ایسےشخص کو کبھی امریکا کا صدرنہیں بننا چاہیے۔

نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ  الیکشن نتائج اُلٹنے کی کوشش پر ٹرمپ کو نا اہل قرار دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے آئین کو فوقیت دی اور ہمیشہ آئین ہی کو اولیت دوں گا۔


مائیک پنس کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے گرد جمع احمق وکیل انہیں میٹھی میٹھی باتیں سنا رہے ہیں۔

 گزشتہ روز سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر   6 جنوری 2021 کے کیپیٹل ہل حملے کے الزامات  اور 2020 کے صدارتی الیکشن پراثرانداز ہونےپر فرد جرم عائد کی گئی۔

 
امریکی میڈیا کے مطابق نئی فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ پر   امریکا کو دھوکا دینے کی سازش، کار سرکار میں مداخلت کی کوشش اور حقوق پامال کرنے کی سازش کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں