معیشت میں بہتری کے آثار، سٹاک مارکیٹ 6 سال بعد پہلی بار49 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگئی

معیشت میں بہتری کے آثار، سٹاک مارکیٹ 6 سال بعد پہلی بار49 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگئی
سورس: File

کراچی: آئی ایم ایف معاہدے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں تیزی کا تسلسل جاری، اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس  6سال بعد 49 ہزار کی نفسیاتی حد  عبور کر گیا۔ 

 100 انڈیکس میں 379 پواینٹس کا اضافہ کے بعد 100 انڈیکس 49 ہزار 144 کی سطح پر موجود ہے۔ 

گزشتہ پانچ ہفتوں میں اسٹاک مارکیٹ  میں انڈیکس  41 ہزار سے 49 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔ 

اس حوالے سے اسٹاک بروکررز  کا کہنا تھا کہ امید ہے اسٹاک مارکیٹ جلد 50 ہزار کی سطح بھی عبور کر جائے گا ۔

یاد رہے کہ 6 سال قبل 8  جون 2017 کو اسٹاک مارکیٹ 49 ہزار کی سطح پر تھی۔  جولائی میں پاکستان اسٹاک ایکسچنج نے  بہترین اسٹاک کا بھی اعزاز حاصل کیا ۔

مصنف کے بارے میں