محبت کے جال میں پھنسا کر لوٹنے والا گینگ گرفتار

 محبت کے جال میں پھنسا کر لوٹنے والا گینگ گرفتار
سورس: File

اوکاڑہ: معصوم شہریوں کو محبت کے جال میں پھنسا کر لوٹنے والا گینگ پکڑا گیا۔  مرد ملزمان  خواتین کی  آواز اور روپ دھار  کر شہریوں کو  اپنے جال میں پھنساتے تھے۔

شہریوں کو محبت کے جال میں پھنسا کر لوٹنے والے گروہ کے خلاف تھانہ اے ڈویژن اور بی ڈویژن میں ایف آئی آرز  کا  اندراج ہوا  تھا۔ 

ڈی ایس پی اوکاڑہ کا کہنا ہے کہ گینگ والےمعصوم شہریوں کو رانگ نمبر سے کال کرکے محبت کے جال میں پھنسا کر  اپنی رہائش گاہ بلاتے تھے اور ان کی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرکے لاکھوں روپے بٹورتے تھے۔

ڈی ایس پی اوکاڑہ کے مطابق   بلیک میل گینگ میں وکلا کے ساتھ جعلی پولیس والے بلیک میل کرکے صلح کے لئے بھاری رقم وصول کرتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس گینگ کے کارندے پہلے بھی ہم نے پکڑ کر جوڈیشل کروائے ہیں۔

ڈی ایس پی نے شہریوں کو ہدایت  کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی رونگ نمبر سے  کال آنے پر اس نمبر کی شہری تصدیق کروایں، جان پہچان کا نہ ہونے پر کسی قسم کے جھانسے میں آنے سے احتیا ط کریں۔

مصنف کے بارے میں