Get Alerts

نواز شریف اور شہباز شریف کے کزن شاہد شفیع انتقال کر گئے

نواز شریف اور شہباز شریف کے کزن شاہد شفیع انتقال کر گئے

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کے کزن شاہد شفیع انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی تصدیق خاندانی ذرائع نے کی ہے۔

ذرائع کے مطابق، شاہد شفیع کچھ عرصے سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے اور ان کا انتقال مری میں ہوا۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ کل اتفاق مسجد ماڈل ٹاؤن، لاہور میں ادا کی جائے گی۔

شاہد شفیع کی وفات پر شریف خاندان کے قریبی حلقوں میں افسوس کی فضا ہے، جبکہ مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹیگز: