لاہور: ملک کے مختلف شہروں میں مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں فرق برقرار ہے۔ پشاور میں مرغی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، لاہور میں قیمتیں جوں کی توں ہیں، جبکہ ملتان میں صارفین کو معمولی ریلیف ملا ہے۔
پشاور میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اب فی کلو قیمت 390 روپے سے بڑھ کر 410 روپے ہو چکی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے متوسط طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے۔
لاہور میں سرکاری نرخنامے کے مطابق زندہ مرغی کی تھوک قیمت 374 روپے فی کلو اور پرچون قیمت 388 روپے فی کلو برقرار رکھی گئی ہے۔ برائلر گوشت 562 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ انڈوں کی قیمت میں ایک روپے اضافہ کے بعد نئی قیمت 278 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔
ملتان میں مرغی کی قیمت میں 9 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے۔ زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 340 روپے اور پرچون ریٹ 354 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔ برائلر گوشت کی قیمت میں 15 روپے کی کمی کے بعد اب 510 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ انڈے 276 روپے فی درجن میں دستیاب ہیں۔