Get Alerts

عروہ حسین کی ماڈرن لک پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

عروہ حسین کی ماڈرن لک پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

کراچی: پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ عروہ حسین ایک بار پھر اپنے نئے انداز اور فیشن انتخاب کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، عروہ حسین نے حال ہی میں اداکار احسن خان کے ہمراہ ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے منفرد مغربی طرز کا لباس زیب تن کیا۔ اداکارہ سفید شرٹ، سیاہ باڈی کون اور ٹائی کے امتزاج میں نظر آئیں، جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

عروہ حسین نے تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔ صارفین نے ان کے لباس اور سٹائل کی تعریف کرتے ہوئے مختلف تبصرے کیے۔

کئی مداحوں نے اداکارہ کی خوبصورتی اور اعتماد کو سراہا، جبکہ کچھ صارفین نے ان کے موجودہ فیشن لُک کا موازنہ ان کے حالیہ ڈرامے کے کردار سے بھی کیا۔

واضح رہے کہ عروہ حسین کئی عرصے بعد ٹی وی سکرین پر واپس آئی ہیں اور ان دنوں نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل "آپ کی عزت" میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

ٹیگز: