Get Alerts

کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا کی متوقع شادی سےمتعلق نئی تفصیلات سامنے آگئیں

کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا کی متوقع شادی سےمتعلق نئی تفصیلات سامنے آگئیں


لزبن: پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز کی متوقع شادی کے حوالے سے نئی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، رونالڈو اور جارجینا آئندہ ہفتے پرتگال کے جزیرے مادیرا کے شہر فنشال میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو سکتے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ شادی کی تقریب فنشال کیتھیڈرل میں منعقد ہوگی، جبکہ اس کے بعد استقبالیہ ایک معروف فائیو سٹار ہوٹل، ساوائے پیلس، میں ہونے کا امکان ہے۔

تاہم، اب تک رونالڈو یا جارجینا کی جانب سے شادی کی تاریخ یا مقام کے بارے میں کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔

ٹیگز: