Get Alerts

جیکب بیٹالون اور ویرونیکا لیہوف کی مبینہ خفیہ شادی کی خبریں

جیکب بیٹالون اور ویرونیکا لیہوف کی مبینہ خفیہ شادی کی خبریں

لاس اینجلس: ہالی ووڈ فلم ’سپائیڈر مین‘ سیریز میں نیڈ لیڈز کا کردار ادا کرنے والے اداکار جیکب بیٹالون اور ان کی منگیتر ویرونیکا لیہوف کی مبینہ خفیہ شادی سے متعلق رپورٹس سامنے آئی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق، دونوں نے طویل عرصے تک تعلق میں رہنے کے بعد حال ہی میں ایک نجی تقریب میں شادی کر لی، تاہم اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

جیکب بیٹالون اور ویرونیکا لیہوف نے مارچ 2025 میں اپنی منگنی کی تصدیق کی تھی اور اس موقع کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ عوامی تقریبات میں دونوں کی مشترکہ موجودگی نے شادی کی قیاس آرائیوں کو مزید تقویت دی۔ ’اسپائیڈر مین: برینڈ نیو ڈے‘ کے پریمیئر کے دوران جیکب کے بائیں ہاتھ میں سنہری انگوٹھی بھی دیکھی گئی۔

مزید یہ کہ ویرونیکا نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر اپنا نام تبدیل کرکے "ویرونیکا لیہوف بیٹالون" درج کر دیا ہے، جسے مداح ان کی ممکنہ شادی کا ایک اور اشارہ قرار دے رہے ہیں۔

ٹیگز: