Get Alerts

آریانا گرانڈے ریٹائرڈ نہیں ہو رہیں، ٹیم نے وضاحت کر دی

آریانا گرانڈے ریٹائرڈ نہیں ہو رہیں، ٹیم نے وضاحت کر دی

لاس اینجلس: امریکی گلوکارہ اور اداکارہ آریانا گرانڈے کی ٹیم نے واضح کیا ہے کہ وہ شوبز سے ریٹائر نہیں ہو رہیں بلکہ صرف کچھ عرصے کے لیے عوامی سرگرمیوں سے دور رہنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

ان کے نمائندے کے مطابق آریانا گرانڈے اپنے "Eternal Sunshine" ٹور کی تکمیل کے بعد میڈیا، ریڈ کارپٹ ایونٹس، تشہیری مہمات اور دیگر عوامی تقریبات سے عارضی وقفہ لیں گی۔

نمائندے کا کہنا تھا کہ گلوکارہ ٹور خوش اسلوبی سے مکمل کرنے کے بعد مسلسل عوامی تنقید اور سخت میڈیا توجہ سے کچھ وقت کے لیے دور رہنا چاہتی ہیں۔ تاہم، اس وقفے کی کوئی مخصوص وجہ یا مدت نہیں بتائی گئی۔

رپورٹس میں گردش کرنے والی ریٹائرمنٹ کی خبروں کی بھی تردید کی گئی ہے۔ آریانا گرانڈے کی ٹیم نے واضح کیا کہ انہوں نے نہ موسیقی اور نہ ہی اداکاری چھوڑنے کا اعلان کیا ہے، بلکہ یہ صرف عوامی مصروفیات سے مختصر وقفہ ہوگا، تخلیقی سرگرمیوں کا اختتام نہیں۔

ٹیگز: