Get Alerts

آزاد کشمیر انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی، شہباز شریف کی نواز شریف اور امیدواروں کو مبارکباد

آزاد کشمیر انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی، شہباز شریف کی نواز شریف اور امیدواروں کو مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) کی برتری پر پارٹی قائد نواز شریف اور کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کامیابی کا یہ تسلسل قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور پوری ٹیم کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سیاسی جماعتوں نے بھرپور حصہ لیا، جس سے جمہوری عمل مزید مضبوط ہوا ہے۔

وزیراعظم نے کامیاب امیدواروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔

ٹیگز: