ٹوکیو: جاپانی کرنسی ین کو مزید کمزور ہونے سے بچانے کے لیے جاپان اور امریکا نے کرنسی مارکیٹ میں مشترکہ مداخلت کی ہے، جس کے بعد ین کی قدر میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔
جاپانی وزارت خزانہ کے مطابق جاپان اور امریکا نے ین کی خریداری کے لیے مربوط کارروائی کی، جبکہ ضرورت پڑنے پر مزید اقدامات کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ین حالیہ ہفتوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 40 سال کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گیا تھا، جہاں ایک ڈالر کی قیمت 163.99 ین تک پہنچ گئی تھی۔
مشترکہ مداخلت کے بعد ین کی قدر میں 0.5 فیصد بہتری آئی اور ایک ڈالر 156.47 ین کے برابر ہو گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کرنسی مارکیٹ میں مداخلت سے ین کو عارضی سہارا مل سکتا ہے، تاہم طویل مدتی استحکام کے لیے جاپانی معیشت اور شرح سود سے متعلق پالیسیوں میں بہتری ضروری ہوگی۔
جاپان اس سے قبل بھی ین کی قدر میں کمی روکنے کے لیے کرنسی مارکیٹ میں مداخلت کر چکا ہے، تاہم اس کے اثرات محدود مدت تک برقرار رہے تھے۔