تھائی لینڈ: پاکستان کے تائیکوانڈو کھلاڑی احسان محسود نے تھائی لینڈ میں منعقدہ تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔
احسان محسود نے ایونٹ کے پہلے مرحلے میں قازقستان کے کھلاڑی کو شکست دی، جبکہ سیمی فائنل میں بھارتی حریف کو مات دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ فائنل مقابلے میں انہوں نے سری لنکا کے کھلاڑی کو شکست دے کر طلائی تمغہ حاصل کیا۔
گولڈ میڈل جیتنے کے بعد احسان محسود نے اپنی کامیابی پاکستانی قوم کے نام کر دی۔ ان کی اس کامیابی کو پاکستان کے لیے ایک اہم اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔