واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی مقبولیت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے بعض میڈیا اداروں کے سرویز کو جعلی اور جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اصل عوامی حمایت ان کے ساتھ ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حکومت کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتظامیہ نے ٹیکسوں میں کٹوتیاں کیں، روزگار کے مواقع پیدا کیے، بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا اور امریکی سرحدوں کو محفوظ بنایا۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ وینزویلا سے متعلق اقدامات میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی جبکہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے بھی اہم اقدامات کیے گئے۔