Get Alerts

ایکسپریس نیوز کا نیو نیوز کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار

ایکسپریس نیوز کا نیو نیوز کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار

لاہور: ایکسپریس نیوز نے نیوز نیوز کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ 

نیوز نیوز کی بندش کے خلاف صحافی برادری سڑکوں پرنکل آئی اور ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاج کیے۔

ان کا کہنا ہے کہ پیمرا کا یہ اقدامجمہوریت کے خلاف ہے۔ صحافی برادری نے پیمرا سے نیو نیوز کی نشریات بحال کرنے کا مطالبہ کیا ۔

اسلام آباد میں صحافیوں نے نیشنل پریس کلب کے باہر کیمپ لگایا اورنشریات بحال ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

 لاہور اور کراچی کی صحافی برادری اور صحافتی تنظیموں نے بھی پیمرا کے اقدام کو آزادی صحافت کے خلاف پابندی قرار دیا۔

ٹیگز: