Get Alerts

سلمان احمد کو میلیسا ایتھریج نے امریکا میں اپنے ساتھ پرفارم کرنے کی دعوت دے دی

 سلمان احمد کو میلیسا ایتھریج نے امریکا میں اپنے ساتھ پرفارم کرنے کی دعوت دے دی

میلیسا ایتھریج کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے

لاہور: پاکستانی بینڈ ’’جنون‘‘ کے بانی سلمان احمد کو آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی گلوکارہ میلیسا ایتھریج نے امریکا میں اپنے ساتھ پرفارم کرنے کی دعوت دے دی۔میلیسا ایتھریج کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ سلمان احمد اگر10 دسمبر کے قریب امریکا میں ہیں تو نیوجرسی آکران کے ساتھ ’’رنگ دی بیلز‘‘ گانے پر پرفارم کریں۔

 واضح رہے کہ سلمان احمد اور میلیسا ایتھریج 2007 میں اوسلو میں ہونیوالے نوبل امن انعام کے کنسرٹ میں بھی مل چکے ہیں اوران دونوں نے ’’رنگ دی بیلز‘‘کو اکھٹے تحریر کیا جسے میلیسا ایتھریج نے اپنے 2008 میں جاری ہونیوالے البم ’’میری کرسمس‘‘میں شامل کیا تھا۔