ایرانی بندر گاہ چاہ بہار کا افتتاح آج کیا جائے گا

ایرانی بندر گاہ چاہ بہار کا افتتاح آج کیا جائے گا

ایرانی بندر گاہ چابہار کے پہلے مرحلے کا کام مکمل کرلیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے ایرانی بندرگاہ چابہار کا افتتاح آج کیا جائے گا۔غیر ملکی ذرائع کے مطابق

تقریب میں بھارتی وزیر خارجہ سوشما سوراج‬‎ بھی شرکت کریں گی۔

بھارت وزیراعظم منموہن سنگھ اور ایران کے صدر محمد حاتمی نے چاہ بہار بند ر گاہ  تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا یا تھا اس کے ساتھ ساتھ افغانستان میں سڑکوں کی تعمیر اور ریلوے لائنیں بھی بنائی جا رہی ہیں ۔

بھارت چاہ بہار کے ذریعے سنٹرل ایشین ممالک تک رسائی چاہتا ہے اور اس کے ذریعے بھارت پاکستان کی گوادر بندر گاہ کو استعمال نہیں کر نا چاہتا۔بھارت کو چاہ بہار کی بندرگا ہ تو مل گئی ہے لیکن یہ اتنی سود مند نہیں ہو گی جتنی گوادر کی بندر گا ہ ہے۔