Get Alerts

فردوس عاشق اعوان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

 فردوس عاشق اعوان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے فردوس عاشق اعوان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی ۔ 

تفصیلات کے مطابق ، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی ہے۔

 

الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ درخواست کی سماعت 9 دسمبر کو ہوگی۔

درخواست گزار خالد محمود نے فردوس عاشق اعوان کے بیانات کی بنیاد پر الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔

ٹیگز: